مشہور امریکی خاتون شیف دریا میں ڈوب کر ہلاک

July 18, 2024

ناؤمی پومرائے--- فائل فوٹو بشکریہ اے پی نیوز

مشہور اور ایوارڈ یافتہ امریکی خاتون شیف ناؤمی پومرائے کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ ناؤمی پومرائے کی لاش امریکی ریاست اوریگون میں دریا سے نکال لی گئی جس کے بعد ان کے اہلخانہ کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کو وہ اپنے شوہر کے ساتھ دریا میں ٹیوبنگ کر رہی تھیں جہاں وہ حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی تھیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناؤمی پومرائے کے شوہر نے بتایا کہ پانی کے نیچے موجود ایک شاخ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناؤمی پومرائے کا ایک ریسٹورنٹ بھی ہے، انہوں نے سوگواروں میں شوہر اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔