میپکو آپریشن ،چار صارفین بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

July 20, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سب ڈویژنل آفیسرایس ڈی او میپکو شمس آباد سب ڈویژ ن کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے چار صارفین کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل انجینئر امجد نواز بھٹی کی ہدایت پر الیکٹرانکس مارکیٹ حسین آگاہی میں گرینڈ آپریشن کے بعد ایک اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے چار صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کرا دیا، چیکنگ کے دوران صارفین میٹروں میں سوراخ کر کے اور میٹر کی گراری کو روک کر دانستہ طور پر بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے، ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے ۔