پنجاب: ٹیوٹا اداروں میں مختلف زبانوں کے کورسز متعارف کرانے کی منظوری

July 21, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میںٹیوٹا اداروں میں مختلف زبانوں کے کورسز متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق اور 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مضبوط فنی تعلیم کا ماڈل نظام بنانے میں کامیاب ہوں گے۔