پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز، پہلی مریضہ اسپتال منتقل

July 21, 2024

فوٹو اسکرین گریپ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس نے کام شروع کردیا ہے، جس میں ایک مریضہ کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے عوام سے کیا ایک اور وعدہ الحمداللّٰہ پورا کردیا۔ پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایئرایمبولینس نے کام شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی میں چھت سے گرنے والی نادار مفلوج مریضہ کو فوری ریسکیو کر کے "گولڈن آور" میں پنڈی منتقل کیا اور اسے فوری علاج کی سہولیات فراہم کیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مختلف زبانوں کے کورسز متعارف کروانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق اور 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے، اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے۔