توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے نیب کی پھر تفتیش

July 21, 2024

فائل فوٹو

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش جاری ہے۔

نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا ساتواں روز ہے۔

نیب ٹیم تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ کل عدالت میں پیش کرے گی۔

جیل ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 8 روز کے ریمانڈ پر ہیں۔