بتائیں کون ایم این ایز سے رابطے کر رہا ہے، عطاء تارڑ

July 21, 2024

بتائیں کون ایم این ایز سے رابطے کر رہا ہے؟، عطاء تارڑ - فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کروانے کے الزامات مسترد کردیے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بتائیں کون ایم این ایز سے رابطے کر رہا ہے؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے الزام عائد کیا تھا کہ انکی جماعت کے حمایت یافتہ اراکین قومی اسمبلی پر وفاداریاں تبدیل کرنے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہایم این ایز کی خریداری کےلیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں۔