لاہور: اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے خاتون نے رکشے میں 2 بچیوں کو جنم دے دیا

July 21, 2024

فائل فوٹو

لاہور جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے خاتون نے رکشے میں 2 بچیوں کو جنم دے دیا۔

رکشے میں خاتون کی طبیعت بگڑنے کی اطلاع سیکیورٹی سپروائزر نے ڈاکٹروں کو دی۔

اس حوالے سے جنرل اسپتال کےڈائریکٹر ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ ماں اور دونوں بیٹیاں صحت مند ہیں۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ دونوں بچیوں کو نرسری میں داخل کروا دیا گیا ہے۔