کراچی میں ہاکس بے جانے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا

July 21, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں پکنک منانے کے لیے جانے والے بھی ڈکیتوں سے محفوظ نہیں، ہاکس بے جاتے ہوئے ماڑی پور کے قریب ایک فیملی کی گاڑی خراب ہوئی تو اسٹریٹ کرمنلز نے انہیں لوٹ لیا۔

ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس سے بچی اور خاتون زخمی ہوگئے، ملزمان پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے ڈی ایس پی ماڑی پور سے واقعے کی وضاحت طلب کر لی اور ایس ایچ او ماڑی پور کو شوکاز جاری کر دیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے ملزمان کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

رواں سال اب تک کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 82 افراد قتل جبکہ 200 افراد کو زخمی کیا جا چکا ہے۔