3 ماہ سے سی اے اے کا مستقل ڈائریکٹر جنرل تعینات نہ ہوسکا

July 21, 2024

فائل فوٹو

گزشتہ تین ماہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقل ڈی جی نہ ہونے سے سول ایوی ایشن کے اہم معاملات تعطل کا شکار ہیں۔

قائم مقام ڈی جی سی اے اے سیف انجم کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سی اے اے افسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت فوری ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقرر کرے۔