وویمن ایشیاکپ ٹی20: پاکستان کی نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست

July 21, 2024

فوٹو بشکریہ کرک انفو

وویمن ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ میں میں پاکستا ن نے نیپال کو باآسانی 9 وکٹ سے مات دے دی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیپال وویمن نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر 108رنز اسکور کیے۔

نیپالی ٹیم کی جانب سے کبیتا جوشی 31، سیتا رانا مگر 26 اور پوجا مہاتو 25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ نیپال کی ٹیم کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں جبکہ پاکستانی بولر سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان وویمن نے ہدف بارہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ پر 105 رنز کی شراکت کے ذریعے ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔

گل فیروزہ 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ منیبہ علی 46 اور طوبیٰ حسن ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہیں۔