شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد

July 22, 2024

فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈ سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے، عدالت وڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کرمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کریں۔