9 مئی منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا تو فسطائیت بڑھے گی، فوجی ترجمان

July 22, 2024


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ قانونی نظام 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچائے گا تو فسطائیت مزید بڑھے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے بعد انتشاری ٹولے نے پروپیگنڈا کیا اور کہا کہ فوج نے روکا کیوں نہیں؟

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اگر کچھ مسلح لوگ ہجوم میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں روکنا کس کی ذمہ داری ہے، امن مارچ ان دہشت گردوں کیخلاف بھی کریں جنہوں نے بنوں اور ڈی آئی خان میں حملے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنوں کے تاجروں نے جو امن مارچ کیا اس میں کچھ لوگوں نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے، اس امن مارچ میں کچھ مسلح لوگ بھی شامل تھے، جلوس میں شامل لوگوں نے ایک راشن ڈپو کو بھی لوٹا۔