جعلی حکومت بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکارہی ہے، بیرسٹر سیف

July 22, 2024

فائل فوٹو

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکارہی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عطا تارڑ غیر ذمے دارانہ بیانات سےحکومت کو بری الذمہ قراردینے کی کوشش کررہے ہیں۔