احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، تفتیشی افسر

July 22, 2024

فائل فوٹو

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

احمد وقاص جنجوعہ کو اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش اور برآمدگی کے لیے ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے دوبارہ 29 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے لاپتہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔