جس صوبے کا وزیراعلیٰ بھتہ دیتا ہو اس کا اللّٰہ ہی حافظ ہے، گورنر فیصل کنڈی

July 23, 2024

فائل فوٹو۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزيراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نہ صرف خود بھتہ دے رہے ہیں بلکہ تسلیم بھی کر رہے ہیں، جس صوبے کا وزیراعلیٰ بھتہ دیتا ہو اس صوبے کا اللّٰہ ہی حافظ ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حالات خراب ہونے کے بعد صوبائی حکومت کو کمیٹی بنانے کا خیال آیا ہے۔ بنوں واقعے میں موجود کرداروں کو سامنے لانا چاہیے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین اور قانون کو ماننے والے افراد کے مطالبات مانے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں کسی کو یہ نہیں کہہ سکتیں کہ فوج پر حملہ آور ہو، وہ کب سے کہہ رہے ہیں کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔