جامعہ زکریا : پی ایچ ڈی سکالر محمد عثمان کا کامیاب مجلسی دفاع

July 24, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی میں پی ایچ ڈی سکالر محمد عثمان کا کامیاب مجلسی دفاع ہوا،ویڈیو کانفرس شعبہ کمپیوٹر سائنس میں منعقد ہوئی ، بیرونی ممتحن ڈاکٹر محکم محمد نے امریکا سے آن لائن حصہ لیا - محمد عثمان پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے آٹھویں اسکالر ہیں ۔