خواتین ایشیا کپ، بنگلہ دیش کی ملائیشیا کو 114 رنز سے شکست

July 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دمبولا میں خواتین ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے ملائشیا کو114رنز سے شکست دے دی۔مرشدہ خاتون نے59گیندوں پر80رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔بدھ کو بنگلہ دیش نےدو وکٹ پر191رنز بنائے جواب میں ملائیشیا کی ٹیم 20 اوورز میں8وکٹ پر77رنز بناسکی۔بنگلہ دیش نے تین میں سے دو میچ جیتے اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔ سری لنکا نے تھائی لینڈ کو دس وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں اس کا مقابلہ جمعہ کو پاکستان سے ہوگا، جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش دوسرے سیمی فائنل کے حریف ہوں گے، آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈنے 7 وکٹ پر 93 رنز بنائے 94 رنز کا ہدف سری لنکن ویمنز ٹیم نے 12 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔