غیرملکی چیف کیوریٹر کی کراچی آمد، نیشنل اسٹیڈیم کی پیچز کا معائنہ

July 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے غیر ملکی چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے کراچی آمد کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹیڈیم کے کیوریٹر اور گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی۔ٹونی ہیمنگ نے گراؤنڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے کراچی میں دونوں ٹیموں کا ایک ایک ٹیسٹ رکھا گیا ہے۔اس سے قبل پیر کو ٹونی ہیمنگ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی تھی۔