اولمپکس، فٹبال میں ارجنٹائن کو شکست

July 25, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز کے آغاز سے دوروز قبل فٹبال میں مراکش نے مضبوط حریف ارجنٹائن کو 2.1سے شکست دی ، اسپین نے ازبکستان کو ناکامی سے دوچار کیا، نیوزی لینڈ نے گنی کو شکست دے دی،سیون رگبی مقابلوں میں دفاعی چیمپئن فجی نے مردوں کے ایونٹ میں یورا گوئے کوہرادیا۔