لیاری، دو گروپوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

July 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بغداد ی کے علاقے لیاری سنگولین علی محمد مدنی مسجد کے قریب فائرنگ سے 30سالہ وسیم ولد محمد اکرم جاں بحق ، 35 سالہ کامران ، 45 سالہ عبدالرشید ، 38 سالہ نعیم اور 64سالہ الہٰی زخمی ہوگئے ،پولیس نے بتایا کہ بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جہاں دونوں گروپوں کے درمیان صلح صفائی کی بات چیت چل رہی تھی کہ دونوں گروپوں کے بڑوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی ، پولیس نے زخمی الہٰی بخش اور نعیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم بلال فرار ہوگیا ہے،علاوہ ازیں پریڈی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد نصیر ولد محمد دین زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق زخمی پولیس افسر کا تعلق سیکورٹی زون ٹو سے اور بطور گن میں جج کے ساتھ تعینات ہے،واقعہ کے وقت سٹی کورٹ سے موٹر سائیکل پر گاڑی کا کچھ سامان لینے پریڈی تھانے کے سامنے آیا تھا، احسن آباد شنگریلا کمپنی کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عمیر زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ، باغ کورنگی ندی کے قریب فائرنگ سے 23سالہ فیضان زخمی ہوگیا ، نیو کراچی لاسی گوٹھ محمدی مسجد کے قریب فائرنگ سے 25سالہ سلیم زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ۔