دو روز قبل تصادم میں زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا، اہل خانہ کا لاش کیساتھ احتجاج

July 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے پر دو روز قبل تصادم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا یونس ولد یوسف دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ،اہل خانہ نے لاش کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے سپر ہائی وے بلاک کردیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا ، دھرنے کے باعث ایم نائن موٹر وے پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔