میپکو کے کنٹریکٹ اور لم سم پیکیج ملازمین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

July 25, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے کنٹریکٹ اور لم سم پیکیج پر خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے، 171ملازمین کے کنٹریکٹ پیریڈ میں 30جون 2025ء تک توسیع کی گئی ہے ۔