ناقص آئل استعمال کرنے پر پاپڑ فیکٹری مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

July 25, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نےپیر کالونی نمبر 1 میںپاپڑ فیکٹری کی چیکنگ کی ،ناقص آئل استعمال کرنے پر فیکٹری مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ 300 لٹر ناقص آئل ضبط کر لیا گیا اور 50 لٹر تلف کردیاگیا۔