اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب، مسلم رکن رشیدہ طلیب کا خاموش احتجاج

July 25, 2024

تصویر: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب کیا، اس موقع پر مسلم رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر نے بائیکاٹ کیا۔

سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ نیتن یاہو نےامریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا۔

کانگریس کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدرسے ملاقات کل ہوگی، جس میںغزہ جنگ بندی پلان پر بات چیت ہوگی۔

نیتن یاہو نائب صدر کاملا ہیرس اور سابق صدر ٹرمپ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔