• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی سالگرہ منانے ایفل ٹاور پہنچ گئیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، ایم این اے شرمیلا فاروقی نے فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی رواں سال کی سالگرہ کا آغاز ایفل ٹاور سے کر رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا ہے۔


شرمیلا فاروقی کو اس پوسٹ پر ہر عام و خاص کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شرمیلا فاروقی اپنے بیٹے حسین اور شوہر ہشام شیخ کے ہمراہ یورپین ملک سوئٹزرلینڈ کے سیر سپاٹوں پر موجود تھیں۔


پی پی کی خاتون سیاستدان نے اپنے سوئٹزرلینڈ کے دورے سے بھی سوشل میڈیا پر خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔



خاص رپورٹ سے مزید