عزمِ استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

July 25, 2024

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عزمِ استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے۔

امن جرگے سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ حکمتِ عملی ہے، سرچ آپریشن پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی فورسز کی مدد لی جائے گی، غیر سرکاری مسلح افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔

علاوہ ازیں بنوں واقعے پر ایپکس کمیٹی اجلاس میں امن جرگہ کے مطالبات پیش کرنے کے لیے 5 ارکان بھی پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں کور کمانڈر پشاور اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں بنوں واقعے سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پر غور ہوگا۔