گوجرانوالہ: بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

July 25, 2024

گوجرانوالہ کے علاقے الیاس کالونی میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔