کیا ’مکمل انصاف‘ صرف ایک فرد کیلئے ہے؟ عرفان صدیقی

July 25, 2024

12 جولائی کو خصوصی نشستوں کا فیصلہ سنانے کے بعد عدالت طویل چھٹیوں پر چلی گئی ہے، عرفان صدیقی - فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا ہے کہ کیا آرٹیکل 187 کے تحت ’مکمل انصاف‘ کا تصور صرف ایک شخص یا جماعت کےلیے ہی ہے؟

اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کہ سپریم کورٹ کی چھٹیاں 9 ستمبر تک جاری رہیں گی اور اس دوران مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت ہوجائے گی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اور اگر اس فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا تو نظرثانی کی درخواستیں ناکارہ ہوجائیں گی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 12 جولائی کو خصوصی نشستوں کا فیصلہ سنانے کے بعد عدالت طویل چھٹیوں پر چلی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو معزز ججز نے چیف جسٹس کی یہ دلیل رد کردی کہ آئین اور انصاف کے تقاضے ہماری تفریح اور تعطیلات سے زیادہ اہم ہیں۔