ارشد شریف قتل معاملہ: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف، مریم نواز و یگر کیخلاف تفتیش ختم کردی

July 25, 2024


اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات پرنواز شریف، مریم نواز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف جاری تفتیش ختم کردی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر لیگی قیادت، سلیم رضا، ناصر محمود، زبیر گل، راشد نصراللّٰہ کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکے۔

تسنیم حیدر نے شریف فیملی اور انکے ساتھیوں پر ارشد شریف کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کاؤنٹر ٹیرر کمانڈ یونٹ نے جیو نیوز کو تصدیق کی کہ الزامات کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

تقریباً 18 ماہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع نہ کرنے سے جیو نیوز کو مطلع کردیا۔