اداکار علی عباس کی کامیاب شادی کا راز ”ہنسنا منع ہے“ میں آج دیکھیں

July 26, 2024

کراچی (جنگ نیوز) فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار علی عباس نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں آنے سے پہلے ہی شادی کرلی تھی۔ ممکن ہے میڈیا میں آنے کے بعد شادی نہ ہوتی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاضرین میں موجود ایک نوجوانکے سوال پر علی عباس نے اپنی کامیاب شادی کے راز بھی بتائے۔ علی عباس نے شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے یادگار واقعات اور نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اُنہوں نے مختلف انداز میں ڈائیلاگز سنا کر لوگوں کا دِل بھی جیتا۔ مزاح اور مستیوں سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں جمعہ کی شب 11بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔