نوشہرہ، صحافی حسن زیب کا قتل لین دین کا تنازع نکلا، مرکزی ملزم والد سمیت گرفتار

July 26, 2024

نوشہرہ(نمائندہ جنگ )نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں ملک حسن زیب صحافی کے قتل کا معاملہ حل ہوگیا ،قتل کا معاملہ رقم کی لین دین کا تنازع نکلا قتل میں ملوث مرکزی ملزم حساس ادارے کے سول ملازم محمد زوہیب اپنے والد محمد اشفاق سمیت گرفتار جبکہ اجرتی قاتل ملک حسن زیب کی پہلی بیوی کے بھائی بلال کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری مقتول کا مرکزی ملزم کے والد کے ساتھ پلاٹ کی 37لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تنازعہ بڑھتا گیا اور نوبت قتل تک آگئی اجرتی قاتل ایک لاکھ روپے کے عوض ملک حسن زیب کا قتل کیا اجرتی قاتل کے لیے بلال کی مدد بھی حاصل ہوئی مرکزی ملزم کا پولیس کو بیان اگیا دو نوں ملزمان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پبی کی عدالت میں پیش کیا گیا فاضل جج نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔