بارسلونا: جمشید اکبر وڑائچ میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

July 26, 2024

بارسلونا (جواد چیمہ) یورپ میں کھیلوں کے سفیر چوہدری عزیز احمد امرہ کی زیر سرپرستی اور آرگنائزر چوہدری محمد اسجد لوہسر، اسجدچوہدری، خضرعنایت وڑائچ میاں یاسر گراٹیاں، چوہدری خرم شہزاد گوندل، چوہدری زاہد عباس کھرل، میاں شیراز، چوہدری بلال سرور، چوہدری شہریار، اکرم وڑائچ کی جانب سے بارسلونا میں 20ویں سالانہ چوہدری جمشید اکبر وڑائچ مرحوم میموریل یورپ اوپن والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ دو دن جاری رہا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی اور والی بال کے کھیل کو انجوائے کیا۔ شائقین والی بال کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے پر تالیاں بجا کر داد دیتے رہے۔ ٹورنامنٹ میں یورپ کے چھ ٹاپ کلبس گجر کلب ،امرہ کلاں اسپین،گجرکلب مغلیانوالہ فرانس،حیدری کلب فرانس،شہید نویداعظم وڑائچ کلب، شان پاکستان کلب اٹلی شامل نے حصہ لیا۔ جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی نظامت حافظ عبدالرزاق صادق اور ناصر اسٹار نے کی، جمشید اکبر وڑائچ میموریل یورپ اوپن والی بال ٹورنامنٹ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری معظم شہزاد گوندل نے جیتے والی ٹیم شان پاکستان والی بال کلب اٹلی کے کیپٹن عدنان مشتاق وڑائچ کو ٹرافی جبکہ دوسرےمہمان خصوصی چوہدری نوید امرہ نے رنراپ ٹیم کے کیپٹن ذیشان شانی گجر کو 1500یورو اور ٹرافی دی، چوہدری عزیز امرہ نے کمنٹیٹر ناصر سٹار کو شیلڈ بھی پیش کی جبکہ مین آف دی میچ اور دیگر کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں بھی شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں یورپ کے مایہ ناز والی بال کھلاڑی چوہدری جمشید اکبر وڑائچ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔