برطانوی ائر لائنز ریان نے ہوائی ٹکٹوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

July 26, 2024

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) برطانیہ کی معروف ائر لائنز ریان ائر نےہوائی ٹکٹس میں کمی کا اعلان کر دیا۔ چھٹیاں منانے مختلف یورپین ممالک جانے والے برطانوی افراد مشہورسیاحتی مقامات سے اپنی واپسی کی ٹکٹس 2سو پائونڈز سے بھی کم میں لے سکیں گے۔ برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں سے اگست میں واپسی کی پروازوں کیلئے سب سے سستا راستہ ڈبلن ہے جہاں سےٹکٹ کی عام قیمت 87پائونڈ ہے، دوسرے نمبر پر پیرس124پائونڈ اور کوپن ہیگن 130پائونڈکے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ٹاپ 10کی فہرست میں میلان 142پائونڈ، ایمسٹرڈیم اور بارسلونا 146پائونڈ، برلن149پائونڈ،لزباکی 159 پائونڈ، پارلما دی مارلوریک 176پائونڈاور روم 186 پائونڈ پرہے تاہم ٹریول سرچ انجن کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ڈبلن کی اوسط قیمت اگست 2023میں £57 کی عام قیمت سے 53فیصد بڑھ گئی ہے، استنبول میں اگلے ماہ اور اگست کے درمیان اوسط پرواز کے ٹکٹ کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے جو 22 فیصد کے ساتھ 278پائونڈ پر آ گئی ہے۔ سال بسال بڑی کمی کے ساتھ دیگر مقامات میں ہانگ کانگ 19 فیصد کم ہو کر877پائونڈ ، ماراکیچ، 18فیصد گر کر 240 پاؤنڈ اور ٹیرانا 13 فیصد کم ہوکر287 پر ہے۔نئی دہلی 13فیصد گر کر631پائونچ، لاگوس 12فیصد گر کر885 پائونڈاور کولمبو 12فیصد گر کر 843پائونڈ،کوچی کی ٹکٹ 11فیصد گر کر739پائونڈ پر آ گئی ہیں۔ کائیک ٹریول ماہر ریچل ممفورڈ نے کہا کہ ہمارے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس موسم گرما سے نکلنے میں زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے، اگست اب بھی مسافروں کیلئے مقبول مقامات کی سیر کرنے کا بہترین وقت ہے۔ کمپنی کے پاس اے آئی سے چلنے والا ایک نیا ٹول ہے جسے کائیک پرائس چیک کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ مسافر کسی بھی ویب سائٹ سے پرواز کے سفر کے پروگرام کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں ،اسے ایپ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور پھر اس کا موازنہ دیگر ویب سائٹس سے کیا جا سکتا ہے۔ آئرش بجٹ کیریئر نے کہا کہ موسم بہار کے دوران کم قیمتوں نے 30جون سے تین مہینوں کے لیے منافع کو 46 فیصد کم کر کے 360ملین یورو (303ملین ڈالر) تک پہنچا دیااوسط کرایہ سال پر 15فیصد گر کر (35) پائونڈ ہو گیا ہے اورمسافروں کی تعداد 10 فیصد بڑھ کر 55.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔