دماغی صحت کا عام سا مسئلہ الزائمر کے خطرے کو 7 گنا بڑھا سکتا ہے

July 26, 2024

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) دماغی صحت کا ایک عام سا مسئلہ الزائمر جیسے خطرے کو 7گنا تک بڑھا سکتا ہے۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بے چینی کے ساتھ زندگی گزارنا کسی شخص کے ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کے خطرے کو یکسر بڑھا سکتا ہے گزشتہ 10سال میں 60سال سے زائد عمر کے بالغ افراد جن میں اضطراب کی تشخیص ہوئی ان میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھا جن لوگوں کو 70سال کی عمر سے پہلے اضطراب کی تشخیص ہوئی تھی۔ محققین کی ٹیم کا خیال ہے کہ اس کی وجہ دماغی بیماری کے مریضوں میں سگریٹ نوشی اور ناقص غذا کھانے جیسے خطرناک رویوں میں ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو ڈیمنشیا کا باعث بنتے ہیں ۔شواہد یہ بھی بتاتے ہیں کہ اضطراب تناؤ کے ہارمونز کی اضافی سطح کا سبب بنتا ہے جس سے دماغ میں سوزش ہوتی ہے جو زہریلے مواد کو خارج کرتی ہے جس کے نتیجے میں ڈیمنشیا ہوتا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے مطابق پانچ میں سے صرف ایک امریکی بالغ کو اضطراب کی بیماری ہے، اس سے 40ملین امریکیوں کا اضافہ ہوتا ہے۔ برطانیہ میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔