کراچی، آئندہ 3روز موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان

July 26, 2024

کراچی(آئی این پی ) شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران ہلکی بارش، بوندا باندی اور پھوار ہوسکتی ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک بدستور بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈکے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

کراچی کے برعکس صوبے بھر میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صوبے کے ساحلی مقامات پر ہلکی بارش و بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔