بجلی کے اضافی بلوں کی ذمہ دار حکومتی جماعتیں، آفاق احمد

July 26, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہےکہ بجلی کے اضافی بلوں کی ذمہ دار حکومتی جماعتیں ہیں،حکومتی جماعتوں کے حکومت سے مطالبات ڈھونگ ہیں ، جنہیں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے وہ پہلے حکومت سے علیحدگی کریں، آفاق احمد نے حیدرآباد سے آئے تنظیمی عہدیداروں اور سماجی رہنماؤں کے وفود سے ملاقات کی جس میں شریف بھائی،معین بھائی، غلام نبی ناگوری بھائی سمیت دیگرشریک تھے اس موقع پر آفاق احمد نے کہا کہ حکومت ناقابل برداشت مہنگائی اور اضافی بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جبکہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں اس جرم میں شریک جرم ہیں اور عوام کے غصے اور نفرت سے بچنے کیلئے حکومت میں رہ کر حکومت کے خلاف زبانی بیان بازی اختیار کی ہوئی ہے۔