جی ایچ کیو اور ریسٹورنٹ کے درمیان معاہدہ غیر قانونی تھا، وزارت دفاع

July 26, 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ جی ایچ کیو او ریسٹورنٹ کے درمیان معاہدہ غیر قانونی تھا،جمعرات کے روز وزارت دفاع نے 30ستمبر 2019کے معاہدہ پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیاہے ، جس میں ریسٹورنٹ کے ساتھ معاہدہ غیر قانونی تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مونال اور جی ایچ کیو معاہدہ کی وفاقی حکومت سے منظوری کی کوئی دستاویز موجودہ نہیں ہے ،جواب میں کہا گیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے منظوری دی تو معاہدہ پر قانون کے مطابق ہی عملدرآمدہوگا.،وزارت دفاع ریکارڈ کے تناظر میں اس معاہدہ کو غیر قانونی تسلیم کرتی ہے،اورسپریم کورٹ کا اس معاہدے کو غیر قانونی قرار دینا بالکل درست ہے،جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کے جواب کو کیس میں شامل کیا جائے۔