پیرس اولمپکس، افتتاحی تقریب آج، پاکستانی دستے میں 7 ایتھلیٹس،11 آفیشلز

July 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز دلکش تقریب میں جمعے سے شروع ہونگے، پاکستان کے18رکنی دستے میں 7ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں،محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہیں۔ اولمپکس میں پاکستان کی ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ شرکت سے محروم ہے، پیرس میں پاکستان کی میڈل کی واحد امید جیولین تھرو کے ہیرو ارشد ندیم ہے ،پاکستان نے ایتھلیکٹس میں آج تک اولمپکس میں کوئی میڈل نہیں جیتا ہے،جبکہ شوٹنگ میں کشمالہ طلعت سے بھی اچھی توقعات کی جارہی ہیں،پہلی مرتبہ مرکزی اسٹیڈیم کو افتتاحی تقریب کا میزبان نہیں بنایا گیا، دریائے سین پر ہونے والی تقریب کو یاد گار بنانے کے لئے منتظمین نے سخت محنت کی،جس میں مختلف ملکوں کے وفود کشتیوں پر سوار ہوکر دریائے سین میں پریڈ کرینگے۔