زر مبادلہ ذخائر میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی

July 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کےزر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 39 کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی،اسٹیٹ بینک آفپاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 39کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی سے 9ارب 2کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5ارب 30کروڑ 82لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 19جولائی کو ملک کے مجموعی ملکی ذخائر 14ارب 33کروڑ 54لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں