قبائلی اضلاع کے 28 محکموں اورشعبوں کیلئے 3420.000 ملین روپے کے فنڈز جاری

July 26, 2024

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ضم اضلاع کی ترقی کے لیے سالانہ ترقیا تی پروگرام 25 ۔ 2024 کےتحت28 مختلف محکموںاورشعبوں کےلئے 3,420.000 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کردئیے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق محکمہ زراعت کےلئے سترملین ،اوقاف کےلئے دو ملین روپے،محکمہ مال کےلئے چار ملین ،پینے کے پانی اور سنیٹیشن کےلئے 68ملین ،ایلمنٹری ایند سیکنڈری ایجوکیشن کےلئے ایک سو پچاس ملین ،توانائی کے شعبے کےلئے دس ملین ،اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کےلئے چھ ملین ، ایکسائز کےلئے ایک اعشاریہ پانچ سو ملین روپے،جنگلات کےلئے ایک اعشاریہ پانچ سو ،صحت کےلئے چار سو ملین ،اعلی تعلیم کےلئے تیس ملین ،محکمہ داخلہ کےلئے 279 ملین روپے محکمہ صنعت کےلئے بیس ملین قانون وانصاف کےلئے چار ملین ،لائیو سٹا کےلئے چودہ ملین ،بلدیات کےلئے بارہ ملین ، معدنیات کے شعبے کےلئے 2.500ملین روپے ،ملٹی سیکٹوریل ڈویلپمنٹ کےلئے 1795.00ملین روپے ،پاپولیشن کےلئے ایک ملین ،روڈز کےلئے 345 ملین روپے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےلئے ایک ملین ،سماجی بہبود کےلئے 3.500سپورٹس کےلئے 30ملین روپے،سیاحت کے شعبے کےلئے چار ملین ، شہری ترقی کےلئے اسی ملین روپے،جبکہ پانی کے شعبے کےلئے 96ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔