نجی تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے،عرفان آفریدی

July 27, 2024

پشاور( لیڈی رپورٹر )پشاورپیرنٹس ایکشن کمیٹی حیات آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے مطالبہ کیا ہے کہ حیات آباد کے رہائشی مکانات میں قائم نجی تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ہمارے بچے عرصہ دراز سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اور یہ ادارے حیات آباد میں رہنے والے متوسط اور غریب عوام کی ضرورت ہیں۔ عرفان آفریدی نے دیگر والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد میں رہائشی مکانات میں جو سکول ہیں۔