بڈھ بیر، 8 افراد کاقاتل مرکزی ملزم گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے پیش

July 26, 2024

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر کے علاقے میں 8افراد کو بیدردی سے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ملزم یاررحمن عرف یارمحمد سندھ میں بھی پشاورپولیس کو چکما دیکر واپس بڈھ بیر آگیا تھا تاہم اسے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا 25جون کوبالوخیل میں دل خراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں سفاک قاتلوں نے جائیداد اور 21لاکھ روپے کے رقم تنازعے پر 4بچوں اور 4خواتین کو گولیاں مارکر قتل کیا سی سی پی او قاسم علی خان نے واقعہ میںملوث افراد کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں تھیں جنہوں نے واقعہ میں ملوث سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پشاور سمیت ضلع خیبر، حسن خیل، درہ آدم خیل ، نوشہرہ اور دوسرے اضلاع کیساتھ ساتھ سندھ میں بھی ایک اطلاع پر چھاپہ زنی کی تاہم فائرنگ کرنے والا ملزم یار رحمٰن عرف یار محمد ولد نور رحمٰن وہاں بھی پولیس کو چکما دیکر واپس پشاورفرار ہوگیا جسے بالاخر حراست میں لے لیا گیاملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا کلاشنکوف بھی برآمد کرلیا گیا واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے واقعہ میں نامزد تین ملزمان روح اللہ، فرمان اللہ اور صبغت اللہ کو نوشہرہ سے حراست میں لیا جبکہ تین ملزمان کی ضمانت قبل ا ز گرفتاری خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتارکیاگیا تھا ۔