خیبر پختون خوا میں بجلی گیس اور تیل کے ذخائر پر کام کیا جائے، فواد اسحق

July 27, 2024

پشاور( لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی ٗ گیس اور تیل کے وافر مقدارمیں ذخائر موجود ہیں جسے بہتر انداز میں استعمال میں لاکر صوبے میں ترقی کی رفتار میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد پشاور میں نیشنل تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ”نیٹ ہائیڈل پرافٹ“کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان ٗ نائب صدر اعجاز خان آفریدی ٗ سابق گورنراقبال ظفر جھگڑا ٗ وزیراعلیٰ کے سابق مشیر حمایت اللہ خان ٗ ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹر عثمان غنی اور آئی ایم سائنسز تھنک ٹینک کے سربراہ سید اختر علی شاہ ٗ افسران ٗ فیکلٹی ممبران ٗ ماہرین ٗ سرحد چیمبر کے سیکرٹری سہیل انجم سمیت طلبا ء و طالبات موجود تھی