پشاور، مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

July 26, 2024

پشاور ( وقائع نگار )پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت فی کلو 470روپے ہو گئی، پنجاب سے دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی سے خیبر پختونخوا میں مرغی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مرغی کی سپلائی بند ہونے سے پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کی فی کلو گوشت کی قیمت 470روپے تک پہنچی گئی۔ خیبرپختونخوا پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب سے مرغی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا میں مرغی دستیاب نہیں ہو گی۔ دوسری جانب پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں‌مرغیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پنجاب سے سپلائی بند ہوتے ہی یہاں مرغی کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔