کالجوں میں ٹیچنگ،نان ٹیچنگ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا فیصلہ

July 26, 2024

راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پنجاب کے کالجوں میں ٹیچنگ/نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری بذریعہ بائیو میٹرکس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پائلٹ پروجیکٹ لاہور ،راولپنڈی اور ملتان سے شروع ہوگا۔فیصلہ ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ پائلٹ پروجیکٹ کامیابی کی صورت میں دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا۔