غیر قانونی ورثاء کو پلاٹوں کے انتقال میں ملوث ملزم گرفتار

July 26, 2024

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی ورثاء کو میوٹیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے پلاٹوں کے انتقال میں ملوث ملزم عامر حیات اولکھ کو گرفتار کر لیا جس نے سی ڈی اے میں دوران تعیناتی ریکارڈ میں ردوبدل کیا ۔ریکارڈ ٹمپرنگ سے ملزم نے دیگر نامزد ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔ملزم سی ڈی اے میں بطور تحصیلدار تعینات رہا ہےملزم کو سرگودھا میں واقع متروکہ وقف املاک کے آفس سے گرفتار کیا گیاملزم نے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر 11 پلاٹ من گھڑت وارثوں کو الاٹ کئے۔مذکورہ پلاٹوں کی مجوعی مالیت 20 کروڑ سے زائد ہے۔ایف آئی اے امیگریشن نے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ پر گرفتار کر لیا ۔ملزم کو ترکی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم شفقت عباس پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور 2020 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ ملزم محمد اختر خان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ۔