نیپرا کی کےالیکٹرک کو رات کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت

July 26, 2024

کراچی میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر نیپرا نے کےالیکٹرک کو رات کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

نیشنل الیکٹر پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس حوالے سے کہا کہ لوڈ شیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے۔

نیپرا نے کےالیکٹرک کو ہدایات کی روشنی میں7 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔

نیپرا نے کہا ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کےالیکٹرک کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔