منڈی بہاؤ الدین: 1 ماہ میں 35 خواتین اغواء، زیادتی اور بچوں سے بدفعلی کے 10 کیسز رپورٹ

July 26, 2024

منڈی بہاؤالدین میں ایک ماہ میں خواتین کے اغواء کے 35 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ زیادتی اور بچوں کے ساتھ بدفعلی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کئی کیسز میں خواتین کو اغواء نہیں کیا گیا تھا، وہ اپنی مرضی سے گئی تھیں، یا انہوں نے پسند کی شادی کرلی، ان خواتین نے عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروا دیا، کئی مقدمات جھوٹے ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیے گئے۔

زیادتی اور بچوں سے بدفعلی کے 2 مقدمات کو تفتیش کے بعد خارج کردیا گیا جبکہ 5 مقدمات کے چالان عدالت کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

پولیس نے مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔