کروڑوں کا ٹیکس ریفنڈز اسکینڈل: ایف آئی اے تحقیقات میں پیشرفت

July 26, 2024

کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکس ریفنڈز اسکینڈل کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے لاہور کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے ممبر آپریشن ایف بی آر میر بادشاہ وزیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

نوٹس کے مطابق میر بادشاہ سے ایل ٹی او لاہور کی جانب سے 5 سال میں ریفنڈز کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میر بادشاہ ذاتی طور پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔