کورنگی، روٹی کھانے پر چھوٹے بھائیوں میں جھگڑا، بہن نے مبینہ خود کشی کرلی

July 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر بی 48 میں واقع گھر میں 13 سالہ لڑکی شیرین گل دخترکاشف نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی، لاش جناح اسپتال لائی گئی،پولیس کے مطابق واقعے کے وقت متوفیہ کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے ،گھر پر چھوٹے پانچ بھائی موجود تھے ، معلوم ہوا کہ ہے بچوں نے کچھ کھایا پیا بھی نہیں تھا، کسی نے ان کے گھر دو روٹیاں بھیجیں ،دو بھائی روٹیاں کھاگئے اور تین بھائی نہیں کھاسکےاسی بات پر بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر شیرین گل چھت والے پنکھے میں پھندا بنا کرلٹک گئی،متوفیہ کا چھوٹا بھائی حمزہ پڑوسی عدنان کو لے کر آیا وقت تک لڑکی جاں بحق ہوچکی تھی ،علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو میں واقع گھر میں 17 سالہ سید عبداللہ ولد سید عامر نے چھت والے پنکھے میں ڈوپٹے کی مدد سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق متوفی کی والدہ نے عبداللہ کو گھر سے باہر جانے پر ڈانٹ ڈپٹ کی تھی ،متوفی کے والد دبئی میں مقیم ہیں، متوفی والدین کا اکلوتا بیٹا اور فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا۔